نوجوت سنگھ سدھو جیل پہنچ گئے ، کس جرم کے قیدیوں کے ساتھ رکھا جائے گا اور سہولیات کیا ہوں گی ؟
طبی معائنے کے دوران بھی اس کے بارے میں معلومات دی تھیں۔


اسلام آباد : روڈ ریج کیس میں گرفتار ہونے والے کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو میڈیکل چیک اپ کے بعد گزشتہ روز پٹیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو نے گزشتہ روز پٹیالہ جیل میں پہلی رات گزاری جہاں اب وہ قیدی نمبر 241383 بن گئے ہیں۔جیل کے اندر جانے کے بعد، سدھو کو ایک قیدی نمبر الاٹ کیا گیا اور بیرک نمبر 10 میں منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ قتل کی سزا کاٹنے والے 8 قیدیوں کے ساتھ سیل شیئر کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ذرائع نے بتایا کہ بیرک میں سدھو سیمنٹ سے بنے بستر پر سوئیں گے۔
رپورٹ کے مطابق سدھو کو جیل میں گزشتہ شام 7 بجکر 15 منٹ دال اور روٹی دی گئی۔ تاہم، انہوں نے خراب صحت کا حوالہ دیتے ہوئے وہ کھانے سے انکار کیا اور صرف سلاد اور کچھ پھل کھائے۔دوسری جانب سدھو کے میڈیا ایڈوائزر نے کہا کہ سدھو کو گندم سے الرجی ہے اور جگر کا مسئلہ ہے اس لیے انہوں نے خصوصی خوراک کا کہا ہے، وہ کافی عرصے سے روٹی نہیں کھا رہے اور ا±نہوں نے جیل منتقلی سے قبل ہونے والے طبی معائنے کے دوران بھی اس کے بارے میں معلومات دی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو سفید ک±رتا پاجامے کے چار سیٹ، ایک کرسی میز، ایک الماری، دو پگڑیاں، ایک کمبل، ایک بیڈ، ایک بنیان، دو تولیےاور ایک مچھر دانی فراہم کی گئی ہے اور ساتھ ہی کاپی، ایک قلم، جوتوں کا ایک جوڑا، دو بیڈ کور اور دو تکیے کے کور بھی دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو 1988 کے روڈ ریج کیس میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔روڈ ریج مقدمے میں یہ الزام شامل ہے کہ 27 دسمبر 1988 کو سدھو نے گرنام سنگھ کے سر پر مکّامارا تھا جس سے ان کی موت ہوئی تھی۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک گھنٹہ قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 3 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل






