جی این این سوشل

پاکستان

آئین کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا، صدر مملکت

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غیر قانونی اقدامات سے پنجاب میں گورننس کے سنگین مسائل پیدا ہوئے ہیں اور صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے گورنر کے اصولی مؤقف کی توثیق ہوئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئین کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا، صدر مملکت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئین کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کو اپنے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم گورنر پنجاب کی تقرری کے بارے اپنی ایڈوئس پر نظر ثانی کریں۔ عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر کے عہدے پر فائز ہیں اور نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا اور موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔ پنجاب میں غیر قانونی طریقے سے اکثریت حاصل کر کے آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غیر قانونی اقدامات سے پنجاب میں گورننس کے سنگین مسائل پیدا ہوئے ہیں اور صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے گورنر کے اصولی مؤقف کی توثیق ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے 20 مئی کے فیصلے سے بھی گورنر پنجاب کا مؤقف مزید مستحکم ہوا جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 اراکین صوبائی اسمبلی کے انحراف اور وفاداریاں بدلنے کی تصدیق کی۔

 
 

کھیل

بابر اعظم کو ٹی 20میچز جیتنے والے کپتان کا اعزاز حاصل کرنے پر تحفہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شاہین شاہ آفریدی کو بھی انٹرنیشنل وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے پر خصوصی شرٹ کا تحفہ پیش کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بابر اعظم کو ٹی 20میچز جیتنے والے کپتان کا اعزاز حاصل کرنے پر تحفہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابراعظم کامیاب کپتان بننے اور  شاہین شاہ آفریدی کو انٹرنیشنل وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے پر بھی خصوصی شرٹ کا تحفہ پیش کیا۔

بابراعظم نے ٹی 20 کا کامیاب ترین کپتان کا اعزاز حاصل کیا اور شاہین شاہ آفریدی نے 300انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کر لیں۔

ان دنوں دونوں کھلاڑی ڈبلن میں ہی موجود ہیں جہاں پر پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی۔

محسن نقوی نے شاہین شاہ آفریدی کو بھی انٹرنیشنل وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے پر بھی خصوصی شرٹ کا تحفہ دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کا اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی اور اسی پیسے سے سروسز کی فراہمی کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کا اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسٹریٹجک سرکاری ملکیتی اداروں کے علاوہ دیگر تمام سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تمام وفاقی وزارتوں کو نجکاری کے حوالے سے ضروری کارروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہے کہ نجکاری کے عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے ،سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی اور اسی پیسے سے سروسز کی فراہمی کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس میں کیا۔

 اجلاس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کی طرف سے نجکاری پروگرام 2024 سے 2029 تک کا روڈ میپ پیش کیا گیا۔وزیر اعظم نے اجلاس کے آغاز میں ہی شرکا پر واضح کیا کہ اسٹریٹجک سرکاری ملکیتی اداروں کے علاوہ دیگر تمام سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔

شہباز شریف  نے کہاکہ ماسوا اسٹریٹجکسرکاری ملکیتی اداروں کے دیگر تمام سرکاری ملکیتی ادارے چاہے وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ ان کو پرائیویٹائز کیا جائے گا ۔اس حوالے سے وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو اس حوالے سے ضروری کارروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار اور سرمایہ کاری دوست ماحول یقینی بنانا اور اس حوالے سے سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی اور اسی پیسے سے سروسز کی فراہمی کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 وزیراعظم نے سخت ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے وزیراعظم کی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ سمیت دیگر اہم مراحل کو ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کرنے کی ہدایت کی ۔

مزید برآں وزیراعظم نے کہا کہ دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل کے مراحل کو بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔اجلاس کو سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے پری۔کوالیفکیشن کا عمل مئی کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے حوالے سے ضروری مشاورت کا عمل جاری ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ٹرانزیکشن کی جا رہی ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نجکاری پروگرام 2024-2029 میں شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ خسارہ زدہ سرکاری ملکیتی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر پرائیوٹائز کیا جائے گا۔ نجکاری کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کے لئے نجکاری کمیشن میں ماہرین کا پری کوالیفائیڈ پینل تعینات کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف،وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان وزیر پٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کا کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا حکم

جسٹس انوار الحق پنوں نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ نکاح خواں کیخلاف استغاثہ دائر کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا  کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف قانونی  کارروائی کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے حمیرا بی بی کم عمر لڑکی کی شادی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

پولیس نے دارالامان سے کم عمر بچی کو عدالت میں پیش کیا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بچی کی عمر 15 سال ہے جس کی زبردستی شادی کروائی گئی ہے، بچی کے اغواء کا مقدمہ شاہدرہ میں درج ہے۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے لڑکی سے استفسار کیا کہ بیٹا آپ نے شادی اپنی مرضی سے کی ہے؟۔ حمیرا نے جواب دیا کہ جی میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی عمر کتنی ہے؟ ۔ حمیرا نے جواب دیا کہ میری عمر 15 سے 16 سال ہے۔

عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو مقدمہ پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس انوار الحق پنوں نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ نکاح خواں کیخلاف استغاثہ دائر کریں کہ کیسے کم عمر بچی کی شادی کروائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll