اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران نےحلف اٹھا لیا ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے 2 نئے ارکان سے حلف لیا۔


تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے نئے ممبران کو الیکشن کمیشن کاحصہ بننے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے دونوں ممبران کی تقرری کی ہے جس کے بعد تمام صوبوں سےالیکشن کمیشن کے ممبران مکمل ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، نئے آنے والے ممبران کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 30 مئی کو صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے تھی۔
ترجمان ایوان صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب سے بابر حسن بھروانہ اور خیبر پختونخوا سے جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللّٰہ خان کو ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔
ایوان صدر کے مطابق تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہیں۔ دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 8 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 8 hours ago







