Advertisement
پاکستان

وزیراعظم  کا پاک ترک تجارتی حجم 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اورترکی کے تاجروں پر زور دیاہے کہ وہ اگلے تین برس میں دوطرفہ تجارت پانچ ارب ڈالرتک لے جائیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 1 2022، 2:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم  کا پاک ترک تجارتی حجم 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا عزم

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار  گزشتہ روز یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکی (ٹی او بی بی) کے صدر رفعت Hisareiklioglu  کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود ہیں، جہاں سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے کیونکہ یہاں پر مختلف سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات موجود ہیں جو تجارت، سرمایہ کاری، صنعت و زراعت کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ ترکی نے صدر طیب اردوان کی دانشمندانہ قیادت میں شاندار ترقی کی ہے ، ترکی کی برآمدات 270 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں ، ترکی نے ڈیموں اور بے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی ۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ، جنوبی افریقہ ، جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر میں بڑے منصوبے مکمل کئے۔ 

وزیراعظم نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان اورترکی کے درمیان تاریخی دوستی کااظہار دوطرفہ تجارت سے نہیں ہوتا جو اس وقت صرف ایک ارب دس کروڑ ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاروباری شعبے کے تمام مسائل حل کردیئے ہیں ۔

انہوں نے ترکی کے سرمایہ کاروں پرزوردیاکہ وہ زراعت، آئی ٹی، ڈیری ،ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں ۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم 1.1 ارب ڈالر ہے جس کو باہمی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششوں سے آئندہ تین سال کے دوران 5 ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عشروں پر محیط قریبی ، تاریخی، دوستانہ تعلقات ہیں، ترکی کی جنگ آزادی میں برصغیر کے مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہ ان کی ترکی کے ساتھ والہانہ محبت کا ثبوت ہے، ہمارے آبائو اجداد کو ادراک تھا کہ ہمارے دوستانہ تعلقات ہمیشہ برقرار رہیں گے۔ 

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پرغیرمتزلزل حمایت کے اظہارکے علاوہ زلزلے اورسیلابوں کے دوران پاکستان سے تعاون پرترکی کے عوام اورقیادت کاشکریہ بھی اداکیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے ، ترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں ۔ وزیراعظم کے دورے کے موقع پر یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکی (ٹوب) کی عمارت کے ٹاورز پر پاکستان اور ترکی کے بڑے بڑے پرچم آویزاں کئے گئے تھے ۔  ٹوب کے صدر نے وزیراعظم کو اپنے ادارے کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک وہیکل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

Advertisement
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 21 گھنٹے قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 3 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 21 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • ایک دن قبل
Advertisement