Advertisement

سدھو موسے والا کے قتل کے بعد قاتلوں کی گاڑیوں میں فرار ہونیکی ویڈیو وائرل

مذکورہ ویڈیو جواہر گاؤں کے نزدیک ہی جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ کس طرح حملہ آور سدھو کو قتل کرنے کے بعد فرار ہورہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 4th 2022, 4:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سدھو موسے والا کے قتل کے بعد قاتلوں کی گاڑیوں میں فرار ہونیکی ویڈیو وائرل

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار  سدھو موسے والا کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوتے ہوئے قاتلوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دو سفید گاڑیوں کو  سڑک پر دیکھا جا سکتا ہے۔ 

مذکورہ ویڈیو جواہر گاؤں کے نزدیک ہی جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے سے لی گئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ کس طرح حملہ آور سدھو کو قتل کرنے کے بعد فرار ہورہے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے حملہ آور گاڑیوں میں ہی موجود تھے، فوٹیج میں پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی گزرتی ہے اور پھر ایک اور سفید گاڑی کو اس جگہ سے فرار ہوتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گینگسٹر لورنس بشنوئی نے سدھو موسے والا کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے گینگ نے ہی سدھو کو قتل کیا۔

گینگسٹر لورنس بشنوئی نے کہا کہ وکی مڈوکھیرا اس کا بڑا بھائی تھا اور اس کے گینگ نے وکی کی موت  کا بدلہ لیا۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

Advertisement
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 18 hours ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 18 hours ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 18 hours ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 15 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 16 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 13 hours ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 days ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 days ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 days ago
Advertisement