Advertisement

دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 700 تک پہنچ گئی

پہلی بار یہ وائرس افریقی ممالک سے نکل کر دنیا  میں بھی پھیل رہاہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 4 2022، 4:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 700 تک پہنچ گئی

امریکی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق اب تک  دنیا بھر میں منکی پاکس کے 700 کیسزسامنے آچکے ہیں۔

امریکی ادارے سی ڈی سی  تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک امریکہ میں منکی پاکس کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 700 ہو گئی ہے۔

امریکی محکمہ صحت  کا کہنا ہے کہ ملک میں  منکی پاکس کا کوئی بھی کیس جان لیوا ثابت نہیں ہوا۔ تمام مریض صحت یاب ہو رہے ہیں یا صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  ماہرین نے  منکی پاکس وائرس کے پھیلاو پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ منکی پاکس ملک کے اندر پھیل رہا ہے۔ امریکہ میں رجسٹرڈ مریضوں میں سے صرف 14  نے بیرون ملک کا سفر کیا۔ دیگر مریضوں کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔

 واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ وائرس صرف افریقی ممالک میں نظر آتا تھا۔ پہلی بار یہ وائرس افریقی ممالک سے نکل کر دنیا  میں بھی پھیل رہاہے۔

ماہرین کے مطابق منکی پاکس جنگلی جانوروں خصوصاً چوہوں اور لنگوروں میں پایا جاتا ہے۔ اور جانوروں سے ہی انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ تاہم متاثر شخص کے  قریب رہنے والے افراد میں بھی وائرس منتقل ہونے کا امکان ہے۔

منکی پاکس کا شکار ہونےوالے افراد میں بخار، سردی لگنا، تھکن اور جسم دردر کی شکایات نمایاں ہوتی ہیں۔وائرس سے زیادہ متاثر ہونےوالے افراد  کو شدید خارش اور جسم کے مختلف حصوں پر دانے  نکلنے کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

منکی پاکس وائرس کے علاج کے لیے فی الحال دو ویکسین  استعمال کی جا رہی ہیں۔ جو سمال پاکس یا چیچک کے علاج کے لیے تیار کی گئی تھیں۔

Advertisement
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 2 دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 2 دن قبل
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • 2 دن قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • ایک دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • ایک دن قبل
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • 2 دن قبل
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement