علاقائی
شمالی وزیرستان : پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا
پشاور : شمالی وزیرستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کہ صوبے میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے، متاثرہ تمام بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بتایا کہ بچے کو ابتدائی ٹیکے بھی نہیں لگوائے گئے، صرف چند مہمات کے دوران انسداد پولیو کے قطرے پلوائے گئے تھے۔
یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران شمالی وزیرستان سے7 اور بنوں سے1کیسز سامنے آیا ہے ۔
واضح رہے کہ پولیو کے دوقطرے ہمارے بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں، پورے ملک میں 23 مئی سے پولیو مہم جاری ہے۔
کھیل
پاکستان کے خلاف سیریز: زمبابوے کا اسکواڈ کا اعلان
زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے
زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے۔
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔
زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 اسکوڈ کی قیادت سکندر رضا جبکہ ون ڈے کے کپتان ایروائن کریگ ہوں گے،جبکہ اسکواڈ میں سکندر رضا، شان ولیمز، بلیسنگ مزاربانی اور رچرڈ نگروا جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔
اسکواڈ میں تین ڈیبیو کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں ٹریور گوانڈو، تشنگا میوسیکیوا اور ٹینوٹینڈا ماپوسا۔
زمبابوے کی جانب سے ون ڈے اسکواڈ درج زیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا جن میں کپتان کریگ ایروائن، فراز اکرم، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی،، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تاشینگا میوسیکیوا، بلیسنگ مزاربانی، سیچرار مائنڈ، سیکران، ڈیون، سیکران۔ ولیمز شامل ہیں۔ :
جبکہ ٹی 20 اسکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہوں گے
فراز اکرم، برائن بینیٹ، ریان برل، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ویسلی مادھویرے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکڈزا، برینڈن ماوتا، تاشنگا بیچارڈز، مائی مائوسنگ، مائی ڈیوڈن نگروا اور کپتان سکندر رضا شامل ہیں
پاکستان
پی ایس ڈی پی منصوبہ جات میں شفافیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ہدایت جاری
ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے تمام ڈویژنز کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایات جاری کر دیں
پی ایس ڈی پی منصوبہ جات میں شفافیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ہدایت جاری کی ہیں۔
ذرائع وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے 7 ارب سے زائد مالیت کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تمام منصوبوں کے آذادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایت جاری کی ہیں، تھرڈ پارٹی آڈٹ کا مقصد منصوبوں پر شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے تمام ڈویژنز کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا مقصد ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔
پاکستان
سانحہ 9 مئی شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد
عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد کردی ہے جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا ہے
لاہور: سانحہ 9 مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی سے متعلق منصوبہ بندی کے مقدمے کا کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل جاری ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے جیل میں سماعت کی، ضمانت پرموجود ملزمان نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اعجاز چوہدری سمیت اکیس ملزمان پرفرد جرم عائد کردی ہے جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا ہے۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی، سابق ایم این اے روبینہ جمیل اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان بھی حاضری کے لئے جیل میں پیش ہوئے۔
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
تفریح 11 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے