خیبر پختونخوا کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، امدادای کارروائیاں جاری
سوات : شانگلہ کے پہاڑوں کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے۔


جی این این کے مطابق شانگلہ کےچکیسر علی جان سر کے پہاڑوں کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔آگ کے باعث پہاڑوں پر قائم گھر بھی لپیٹ میں آگئے۔
پولیس کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آنے والے گھروں میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ایک خاتون شامل ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر پہاڑوں میں آگ لگ گئی ہے ، جن میں مینگورہ، رحیم آباد، کوزہ بانڈی سیگرام اور بریکوٹ ابوہا شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خشک موسم کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ، آگ بجھانے میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ سہولتوں کی کمی بھی آگ بجھانے کے عمل کو متاثر کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قریبی علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے ضلع شیرانی میں چلغوزے کے سب سے بڑے جنگلات میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران تین مقامی افراد جھلس کر ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے تھے ۔
آگ کو بجھانے کے مشن میں منگل کو ایران کے آگ بجھانے والے خصوصی طیارے نے بھی پہلی بار حصہ لیا تھا اور کئی دن کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 13 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 4 days ago

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 13 hours ago

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا
- 6 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 4 days ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 4 days ago

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 14 hours ago

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 days ago

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 4 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 4 days ago

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 13 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 12 hours ago







