ڈھاکا:ضلع چٹاگانگ میں نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش کی مشترکہ کمپنی ’بی ایم کنٹینر ڈپو‘ میں آگ بھڑک اٹھنے سے16 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 170 سے زائد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایم کنٹینر ڈپو میں آتشزدگی کے دوران دھماکہ ہوا، دھماکہ اس وقت ہوا جب فائر سروس کے اہلکار اور کنٹینر ڈپو کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں پولیس اور فائر سروس کے اہلکار بھی شامل ہیں، اب تک 16 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے.
سی ایم سی ایچ پولیس کیمپ کے انچارج عاشق الرحمن نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 140 سے زائد افراد کو سی ایم سی ایچ کے مختلف یونٹوں میں لے جایا گیا ہے، مزید زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل جا رہا ہے۔
بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق 40 فائر فائیٹرز اور 10 پولیس افسران سمیت 170 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 3 فائیٹرز بھی شامل ہیں، ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں کی جا سکی۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 8 گھنٹے قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 13 گھنٹے قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 14 گھنٹے قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 3 دن قبل
بھارتی گلوکارقتل
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 دن قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 13 گھنٹے قبل

