لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے تمام ا سٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔


لاہور میں انڈس اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنی پسند ناپسند اور انا سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں معیشت کی حالت خراب ہے، ہمسایہ ملک بھارت سے ہمارے تعلقات کشیدہ ہیں، مسائل کے حل کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا، تمام سٹیک ہولڈرز سے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ساڑھے 3 سال ملک میں جو ہوا اس کا حساب لینا ہے یا نہیں اور کیا صرف مجھ سے حساب لینا ہے، میں اپنے دو ڈھائی مہینوں کا حساب دینے کو تیار ہوں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا ہے،پوری کوشش کروں گا کہ غریب آدمی کو ریلیف دیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے میٹرو بس ٹکٹ کے نرخ آدھے کرنے کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا ملکی معیشیت کا پہیہ تیز کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان اگلے چند سالوں میں راکٹ کی طرح آگے بڑھے گا، اس کے لیے ہم سب کو محنت کرنی ہے۔

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 20 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک گھنٹہ قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل





