Advertisement
پاکستان

پارلیمنٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ اور نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل 2022ء اور نیب ترمیمی بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 10th 2022, 4:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پارلیمنٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ اور نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے واپس بھیجے گئے انتخابات ایکٹ میں ترمیم اور نیب آرڈیننس میں ترمیم کے قوانین کثرت رائے سے منظور کرلیےگئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور ہونے والی نئی ترامیم کی رو سے اب عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا استعمال نہیں ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں سے انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا اختیار واپس لے لیا گیا ہے۔

انتخابات ترمیمی ایکٹ میں ترمیم کے ساتھ ساتھ نیب آرڈیننس میں بھی ترمیم کی گئی ہے جس نیب کے اختیارات کو محدود کر دیا گیا ہے، اب بار ثبوت ملزم کے بجائے نیب پر ہوگا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے دونوں قوانین میں ترامیم پیش کی گئیں جنہیں مستردکردیا گیا جبکہ اپوزیشن جماعت جی ڈی اے نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 کی مخالفت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے نیب آرڈیننس میں ترمیم اور انتخابات ترمیمی بل بغیر منظوری کے ہی وفاقی حکومت کو واپس بھجوا دیے تھے اور نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔

مملکت مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر مملکت کی جانب سے انتخابات ترمیمی بل 2022ء واپس بھیجا گیا، صدر صرف بلز پر نظرِ ثانی کا کہہ سکتے ہیں، صدر کی تجاویز کے بغیر بھی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بل منظور کر سکتا ہے۔

Advertisement
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 دن قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 18 گھنٹے قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 2 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 17 گھنٹے قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
Advertisement