Advertisement

ون ڈے سیریز: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو  شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 13th 2022, 5:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ون ڈے سیریز: پاکستان کا  ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ

پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عقیل حسین 60 رنز  بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں پر  269رنز بنائے، آل راؤنڈر شاداب خان 86 اور امام الحق 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ موسم کی خرابی کے  وجہ سے میچ رک جانے کی وجہ سے اسے 48 اوور فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔ 

ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے لیے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ حسن علی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ 
 
شاہنواز دھانی کو شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کیپ پیش کی جس پر تمام کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد دی۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا رہا اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 85 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر فخر 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو دوسرا نقصان کپتان بابر کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹےجبکہ  امام بھی 62 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے علاوہ محمد حارث صفر ،محمد رضوان 11 اور خوشدل شاہ 34 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

ایسے میں آل راؤنڈر زشاداب خان نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری بنائی لیکن وہ بھی اختتامی اوورز میں 86 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے  کپتان نکولس پورن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز

پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا اور یکے بعد دیگر وکٹیں گرتی گئیں۔

یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے ابتدائی دو میچز جیت کر سیریز میں پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔

پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے کالی آندھی کو 120 رنز کے مارجن سے ہرایا تھا۔

Advertisement
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 8 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • ایک دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 5 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 11 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • ایک دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 9 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • ایک دن قبل
Advertisement