لاہور : صوبہ پنجاب کیلئے 3 ہزار 226 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا۔


تفصیلات کے مطابق اسپیکر پرویز الہٰی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ، صوبائی وزیر اویس لغاری ایوان میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔
پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کیلئے 685 ارب کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ 200 ارب روپے سستے گھی، چینی اور آٹے کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔
نان ڈویلپمنٹ اور جاری اخراجات کی مد میں ایک ہزار700 ارب مختص کرنے کی تجویز کیے گئے ہیں ، پنجاب محصولات کے لیے 400 ارب سے زائد کے فنڈز مختص کرنے کی سفارش بھی بجٹ میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت وفاق سے واجب الادا رقم کی مد میں 120 ارب روپے کی رقم لے گی ، پنجاب سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاق کے مطابق ہی ہو گا، پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔
پنجاب بجٹ میں کم وسیلہ افراد کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خصوصی رعایت دی جائے گی، بجٹ میں صوبائی محصولات میں دی گئی رعایت برقرار رکھی جائے گی، بجٹ میں آٹا سہولت پیکج آئندہ مالی سال میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
پنجاب کے بجٹ میں خصوصی پروگراموں کیلئے 101ارب کےفنڈزمختص ہوں گے، شعبہ پیداوار میں 17 اور سروس سیکٹر میں 9 فیصد کٹوتی ہو گی.
بجٹ میں سوشل سیکٹر کیلئے بجٹ میں 33 فیصد اضافہ کیا جائے گا ، سوشل سیکٹرکے لیے 272 ارب روپے رکھے جارہے ہیں، پنجاب بجٹ میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں 11فیصداضافہ کیا جائے گا۔

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- ایک دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- ایک دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 5 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- ایک دن قبل







