اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے صوبائی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ کو ایوان سے جانے کا حکم دے دیا۔


کئی گھنٹےکی تاخیر اور حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے بعد بجٹ کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو تحریک انصاف کے رکن چوہدری ظہیر الدین نے اعتراض کیا کہ ایوان میں ایک اجنبی گھس آیا ہے اسے باہر نکالا جائے۔
اسپیکر نے سوال کیا کہ وہ اجنبی کون ہے؟ جس پر چوہدری ظہیر الدین نےکہا کہ عطا تارڑ اجنبی ہیں وہ رکن صوبائی اسمبلی نہیں وہ ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے۔
اسپیکرنےعطااللہ تارڑ کی ایوان میں موجودگی پر رولنگ دے دی، اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عطا اللہ تارڑ کو ایوان سے جانا پڑےگا، اسپیکر پرویز الہٰی نے عطا تارڑ کو ایوان سے نکالنے کے لیے سارجنٹ ایٹ آرمز کو بلوالیا اور کہا کہ بہتر ہے تارڑ صاحب کو باعزت طور پر باہر چھوڑ آئیں۔
حکومتی ارکان عطااللہ تارڑ کے سامنے آگئے اور پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور اپوزیشن ارکان نے 'گو تارڑ گو' کے نعرے لگانا شروع کردیے۔
دوسری جانب عطا تارڑ نے بھی ایوان سے جانے سے انکار کردیا جس پر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی عارضی طور پر معطل کردی ۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 10 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 12 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 7 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 12 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 8 hours ago
