Advertisement
پاکستان

بھارت سے تعلقات بنائے تو یہ کشمیریوں سےغداری ہوگی:عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے بھی بھارت سے اچھےتعلقات بنانے کی کوشش کی لیکن جب بھارت نے کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی توہم نے ناطہ توڑ دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 20th 2022, 4:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت سے تعلقات بنائے تو یہ کشمیریوں سےغداری ہوگی:عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا بھارت سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، ہم نے بھی بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے کی کوشش کی تھی لیکن جب بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی توہم نے ان سے ناطہ توڑ دیا، اب اگر بھارت سے تعلقات بناتے ہیں تو یہ کشمیریوں سےغداری ہوگی، ان کے سلیم مانڈی والا اسرائیل سے تعلقات بنانے کی بات کرتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ خرم دستگیر نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ اگرعمران خان رہ جاتا توانہوں نے ہمیں جیلوں میں ڈال دینا تھا، خرم دستگیر کی بات سے ثابت ہو گیا کہ یہ صرف این آراو 2 لینے حکومت میں آئے، ہمیں پتا تھا کہ ان کے پاس قابلیت نہیں ہے یہ صرف اپنے کیسزختم کرنے آئے ہیں، پہلے ان کومشرف نے این آراو دیا اب ان کواین آراو 2 مل گیا، ہم نے اپنے دور میں اداروں کوآزادی سے کام کرنے دیا، جب ہم ایف اے ٹی ایف پر قانون سازی کررہے تھے تو انہوں نے نیب قوانین میں ترمیم کی کوشش کی، جب نیب قانون تبدیل ہو گا تو کل ان کے 1200 ارب کے کرپشن کیسزختم ہوجائیں گے، نیب نے ہمارے دور میں 480 ارب روپے ریکورکیے۔

انہوں نے کہا کہ  اس وقت ملکی معیشت تیزی سے نیچے جا رہی ہے، امریکہ سے سازش ہوئی اوریہاں کے میرجعفراورمیرصادق ساتھ مل گئے، ہم نے نیوٹرلزکو سازش سے متعلق سمجھایا تھا، میں نے کہا تھا کہ اگرسازش کے تحت حکومت کو گرا دیا گیا تو سنبھالا نہیں جائے گا، شوکت ترین کو کہا تھا کہ ان کوکہہ دیں اورسازش کوناکام بنا دیں، کورونابحران کے دوران ہم نے معیشت کو تباہی سے بچایا، ہم نےآئی ایم ایف سے معاہدہ کیا لیکن قوم کا خیال رکھا، یہ امریکہ کےغلام ہیں اس لیے روس سے سستا تیل نہیں خرید رہے، ڈالر 208 پر پہنچ گیا، خدشہ ہے پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا نہ ہو جائیں۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 5 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 7 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 7 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 7 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
Advertisement