اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر مسلسل بڑھتی مہنگائی کے خلاف ملک کے تمام بڑے شہروں میں عوام نے بھرپور احتجاج میں حصہ لیا۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر ملک کے تمام بڑے شہروں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج میں عوام نے بھرپور حصہ لیا۔
کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ویہاڑی، صوابی، خانیوال، بہاولنگر، حیدر آباد، گجرات، رحیم یار خان، نوشہرہ سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں عوام مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شریک ہوئے۔
احتجاج کے لیے نکلے لوگ مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں پر سابق وزیر اعظم عمران خان کا خطاب بھی سنتے رہے، کچھ شہروں میں بارش کے باوجود عوام بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرے کا حصہ بنے۔
اسلام آباد کے ایف نائن پارک برستی بارش میں بھی عوام کی بڑی تعداد موجود رہی، راولپنڈی اور جہلم میں بھی شدید بارش کے دوران عوام نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
موسم کی شدت بھی عوامی جنون کم نہ کرسکی۔ اسلام آباد ایف نائن پارک میں امپورٹڈ حکومت کے ظلم اور مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری
— PTI (@PTIofficial) June 19, 2022
#مہنگائی_نامنظور pic.twitter.com/gz6MxxOoZM
لاہور لبرٹی چوک میں بھی عوام کی جانب سے مہنگائی مخالف احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی گئی جہاں عمران خان کا خطاب سننے کے لیے بڑی اسکرینز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
شکریہ لاہور۔ pic.twitter.com/5OBPbmPAlN
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 19, 2022
کراچی کے عوام نے بھی چیئرمین تحریک انصاف کی کال پر مہنگائی مخالف احتجاج میں بھرپور شرکت کی اور بڑی اسکرینوں پر سابق وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سنا۔
Karachi while listening to Chairman PTI @ImranKhanPTI’s address! #مہنگائی_نامنظور pic.twitter.com/xztNTZmqkk
— PTI (@PTIofficial) June 19, 2022

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 11 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 6 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 7 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل




