لاہور:جلیل احمد شرقپوری نے حمزہ شہباز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری جماعت مسلم لیگ ن تھی اب بھی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں لیگی رکن صوبائی اسمبلی نے حمزہ شہباز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری جماعت مسلم لیگ ن تھی اب بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی میری جماعت مسلم لیگ ن تھی اب بھی ہے، پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں، سابق وزیر اعظم عمران خان سے محبت اور اعتماد کا رشتہ تھا ہے اور رہے گا۔
اس موقع پر جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ ن لیگ مجھے منحرف کہتی تھی، میں کہتا تھا میں منحرف نہیں ہوں، رانا ثناء اللّٰہ کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ مجھے پارٹی سے نکال دیں۔
واضح رہے کہ جلیل احمد شرقپوری پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ہیں تاہم گزشتہ دنوں وہ پارٹی کے منحرف رکن کے طور پر خبروں میں رہے،موجودہ سیاسی صورت حال میں ان کا پارٹی میں واپس آنا ن لیگ کے لیے اچھی خبر ہے۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 5 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 5 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago







