کراچی: ہنگامی لینڈنگ کرنے والی بھارتی پرواز کے مسافر متبادل جہاز سے دبئی روانہ
کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والی بھارتی نجی ایئرلائن کے 138 مسافر متبادل پرواز سے دبئی روانہ ہوگئے۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 12 گھنٹے سے زائد وقت سے پھنسے مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے لیے انڈین ایئرلائن اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 9911 ممبئی سے شام 4:42 بجے کراچی پہنچی تھی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ کی دہلی سے دبئی کی پرواز نے فنی خرابی کے باعث منگل کی صبح سوا 9 بجے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
پاکستان کی قومی ایئر لائنز کے انجینئرز نے فنی خرابی کے شکار بوئنگ 737 میکس 8 طیارے کے معائنے کے بعد اسے اڑان کے لیے ان فٹ قرار دیا تھا۔
جہاز کے معائنے کے بعد کئی گھنٹے سے زائد وقت سے جہاز میں موجود 138 مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
تمام مسافروں کی روایتی انداز میں مہمان نوازی کی گئی، سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کو کھانا اور سہولتوں کا دیگر سامان فراہم کیا گیا۔
فنی خرابی کی شکار پرواز کے مسافروں کو ان کی منزل دبئی تک پہنچانے کے لیے اسپائس جیٹ نے جہاز متبادل پرواز ایس جی 9911 کے طور پر ممبئی سے کراچی بھیجا۔
ترجمان ایوی ایشن کے مطابق بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی کے لیے رات 9:15 بجے روانہ ہوگئے۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 6 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 6 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

