اسلام آباد:سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان کو پشاور سے اسلام آباد آتے ہوئے اسلام آباد ٹول پلازہ پر گرفتار کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اینکر عمران خان کو پشاور سے اسلام آباد جاتے ہوئے اسلام آباد ٹول پلازہ پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتاری کے وقت 25 سے 30 پولیس کے اہلکار موجود تھے، عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق عمران ریاض کے خلاف پنجاب کی حدود اٹک میں ایف آئی آردرج ہے، عمران ریاض خان کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر سینئر صحافیوں، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور دیگر صارفین کی جانب سے عمران ریاض خان کی گرفتاری کی مذمت کی جا رہی ہے۔
رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری قابلِ مذمت ہے، رائے کے اظہار کا جواب دلیل سے دیا جاتا ہے گرفتاری سے نہیں۔
پی ٹی آئی فرخ حبیب نے عمران ریاض کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے کو ایسے طاقت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago




