کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں ہونے والی تیز موسلا دھار بارشوں کے بعد کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے بعد ہونے والے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز بارشوں کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ مون سون بارشوں سے 13 افراد زخمی ہو چکے ہیں اور درجنوں مکانات گر گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ 40 سے زائد خاندانوں کو اب تک محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
خلیجی ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان کوئٹہ میں ہوا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ خروٹ آباد میں ایک بچی بارش کے پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق اس کے نمائندے نے پولیس اور مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 7 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 10 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 11 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل
