لاہور:ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی کے ارکان زین قریشی اور شبیر گجر سے متعلق اعتراض مسترد کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کے 2 ممبران اسمبلی کے حلف سے متعلق مسلم لیگ ن کے اعتراض مسترد کر دیے ہیں، دونوں اراکین زین قریشی اور شبیر گجر ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے زین قریشی اور شبیر گجر کے حلف پر اعتراض اٹھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ زین قریشی کے پاس ابھی تک قومی اسمبلی کی رکنیت موجود ہے، اس لیے وہ دو ایوانوں کی رکنیت رکھتے ہیں۔
لیگی رہنما خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ اسی طرح شبیر گجر پر کیس چل رہا ہے، اس کا بھی ابھی تک نوٹیفکیشن نہیں ہوا وہ بھی ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے۔
لیگی رہنما کے اعتراض پر ڈپٹی اسپیکر نے پی ٹی آئی کے اراکین کے خلاف اعتراض قبول نہیں کیے، انہوں نے کہا کہ دونوں اراکین نے حلف اٹھا لیا ہے اس لیے زین قریشی اور شبیر گجر ووٹ کاسٹ سکیں گے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 19 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 19 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 13 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago







