Advertisement
پاکستان

پنجاب کا نیا اسپیکر کون ؟ فیصلہ آج ہوگا

لاہور : پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر کے لئے آج انتخاب ہوگا ، اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کااجلاس شا م چار بجے طلب کرلیا گیا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 29th 2022, 3:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب کا نیا اسپیکر کون ؟ فیصلہ آج ہوگا

تفصیلات کے مطابق  پنجاب اسمبلی کے آج ہونیوالے اجلاس میں  اسپیکر کے لئے حکومتی اتحاد کے سبطین خان ، اپوزیشن اتحاد کے سیف الملوک کھوکھر کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔

اسپیکر کے انتخاب کے لئے  خفیہ ووٹنگ کے زریعے  ارکان اپنی رائے کااظہار کریں گے ۔ 

حکومت اتحاد کو 186 ارکان کی حمایت حاصل ہے  جبکہ  اپوزیشن اتحاد کے پاس  178 ارکان کی حمایت ہے ۔  مسلم لیگ ن خفیہ ووٹنگ میں اپ سیٹ کے لئے پرامید ہے جبکہ  تحریک انصاف کو اپنی تعداد سے زیادہ ووٹ حاصل ہونے کا یقین  ہے ۔ 

اجلاس میں  ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بھی آج ہی ووٹنگ ہوگی ، گذشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما راجا بشارت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی تھی۔

ایوان میں جمع کروائی گئی قرارداد کو کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا تھا، جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب کا آج ہوگا۔

قبل ازیں پنجاب حکومت اور اتحادیوں نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد 14 روز میں کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 21 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 19 hours ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 hours ago
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

  • 3 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • an hour ago
Advertisement