لاہور:پنجاب میں حکومت سازی کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج بروز جمعہ لاہور آئیں گے ۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گزشتہ روز خراب موسم کے باعث لاہور نہیں آسکے تھے ، عمران خان دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔
عمران خان پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے ۔ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ملاقات میں صوبے کے امور پر بریف کریں گے ۔
عمران خان، پرویز الہی ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل پر بھی مشاورت ہوگی جبکہ پنجاب حکومت کے پرفارمنس روڈ میپ پر بھی بات ہوگی۔
تحریک انصاف کے سے سینئر رہنما اور ارکان اسمبلی کی بھی عمران خان سے ملاقات ہوگی ، وفاقی حکومت کی جانب سے دھمکیوں کابھی تحریک انصاف کی قیادت جائزہ لیکر سیاسی لائحہ عمل طے کرے گی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کے بعد صدر مملکت ڈاکر عارف علوی نے رات دیر گئے ایوان صدر میں پرویز الٰہی سے عہدے کا حلف لیا تھا۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 20 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 43 منٹ قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 2 گھنٹے قبل

