Advertisement

امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب نے تباہی مچادی، 16افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکی ریاست کینٹکی میں بارش  اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے اب تک سیلابی ریلوں میں 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جولائی 30 2022، 2:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب نے تباہی مچادی، 16افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست کی ناٹ کاؤنٹی کا مرکزی علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ کینٹکی کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی ۔ 

امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر نے کہا ہے کہ مشرقی کینٹکی کے علاقوں میں شدید برساتوں کے بعد ٓآنے والے  سیلاب مکانوں اور سڑکوں اور لوگوں کو بہا کر لے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، سیلابی ریلوں میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ 

متاثرہ علاقوں میں گاڑیاں، گھر اور عمارتیں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں  جبکہ ریاست میں 23 ہزار  سے زائد وگ بجلی سے محروم ہیں۔ 

پریس کانفرنس کے دوران کینٹکی کے گورنر کا کہنا تھا کہ بات یہاں پر ختم نہیں ہو رہی، ہم لوگوں کی تلاش اور امداد کا کام کر رہے ہیں لیکن اب بھی بہت زیادہ خطرات موجود ہیں ۔

انہوں نے اپنے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس مصیبت میں ایک ساتھ مبتلا ہوئے ہیں اور ایک ساتھ ہی اس سے باہر بھی نکلیں گے۔ 

مشرقی کینٹکی کے ساتھ ساتھ ٹینیسی اور مغربی ورجینیا کے کچھ حصوں کے لیے سیلاب کی وارننگ  دی گئی  ہے ۔ 

 

Advertisement
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 4 دن قبل
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 3 دن قبل
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 4 دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 13 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 4 دن قبل
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • ایک دن قبل
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • 13 گھنٹے قبل
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 3 دن قبل
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 4 دن قبل
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 3 دن قبل
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 3 دن قبل
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 4 دن قبل
Advertisement