پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دوستی کے رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔


یوں تو ہر رشتہ اہم خوبصورت اور ضروری ہے ،لیکن دوستی کا رشتہ سب سے زیادہ خوبصورت اور پائیدار ہے ۔ انسان کی صحبت یا اس کے دوست انسان کی پہچان ہوتے ہیں ، دوستوں کی صحبت کسی انسان کے نظریات و خیالات اور شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کسی انسان کی زندگی میں دوست نہایت اہمیت رکھتے ہیں ، دوستی انسان کے عزیز ترین رشتوں میں سے ایک ہے اور دنیا میں اصل غریب تو وہ ہے کہ جس کے پاس کوئی مخلص دوست نہیں ہے۔
آج کی تیزرفتار زندگی میں یہ دن یوں بھی کافی اہمیت کا حامل ہے کہ اس دن دوستوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا بہانہ مل جاتا ہے تاکہ اس انمول رشتے کو مزید تقویت دی جاسکے۔

بات کی جائے " ورلڈ فرینڈشپ ڈے" کی تو اس دن کو منانے کا باقاعدہ آغاز 1958ء میں پیراگوائے سے ہوا لیکن بعد میں یہ دن دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر گیا۔
27 اپریل 2011ء کو اقوام ِمتحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لوگ اس خوبصورت دن کے موقع پر اپنے دوستوں کو تحفے تحائف اور پیغامات بھیجتے ہیں۔


پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل








