اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان انسانی سمگلنگ کی لعنت سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے، بین الاقوامی معیارات کے مطابق قانونی فریم ورک کو نافذ کرنے کیلئے انسداد سمگلنگ کے سخت اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔


30 جولائی 2022 کو انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن ہر سال 30 جولائی کو منایا جاتا ہے تاکہ انسانی سمگلنگ کے متاثرین کی حالت زار کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے اور ان کے حقوق کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ایک ایسے جرم کی طرف توجہ دلانے کیلئے منایا جاتا ہے جو انسانی زندگیوں اور مجموعی طور پر معاشرے پر دیرپا اثر چھوڑتا ہے ، یہ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے ۔ سمگلروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور متاثرین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر رابطہ کاری کا ڈھانچہ قائم کیا گیا ہے ۔ پاکستان نے بین الاقوامی معیارات کے مطابق قانونی فریم ورک کو نافذ کرنے کیلئے انسداد سمگلنگ کے سخت اقدامات شروع کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افراد خصوصاً خواتین اور بچوں کی سمگلنگ کو روکنے اور ان سے نمٹنے کیلئے ٹریفکنگ ان پرسن ایکٹ 2018 نافذ کیا ہے ۔ اس قانون میں ایسے غیر قانونی کاموں کے مرتکب افراد کیلئے دس سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ وزیر داخلہ کی سربراہی میں انسانی سمگلنگ سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی جبری مشقت اور جنسی سمگلنگ سمیت انسانی سمگلنگ کی تمام اقسام کے خلاف جنگ میں قومی کوششوں کو آگے بڑھانے کی ذمہ دار ہے۔ صوبائی سطح پر تمام متعلقہ محکموں بشمول سوشل ویلفیئر، لیبر، پولیس، چائلڈ پروٹیکشن اور این جی اوز کو صوبائی اور ضلعی انسداد انسانی سمگلنگ کمیٹیوں کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ انسانی سمگلنگ کے متاثرین کی مؤثر طریقے سے شناخت اور حفاظت کی جا سکے۔
صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کے تعاون سے انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کیلئے قومی ایکشن پلان (2021-2025) تیار کیا ہے۔ یہ ایکشن پلان مختلف سٹیک ہولڈرز کے کردار کو نمایاں کرتا ہے اور قومی ردعمل کیلئے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے۔
صدر مملکت نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور دیگر تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کو سراہا ۔

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 4 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 4 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 29 منٹ قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 34 منٹ قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 25 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل