واشنگٹن : امریکی ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے اب تک سیلابی ریلوں میں 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست کی ناٹ کاؤنٹی کا مرکزی علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جبکہ کینٹکی کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی ۔
امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیئر نے کہا ہے کہ مشرقی کینٹکی کے علاقوں میں شدید برساتوں کے بعد ٓآنے والے سیلاب مکانوں اور سڑکوں اور لوگوں کو بہا کر لے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، سیلابی ریلوں میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔
متاثرہ علاقوں میں گاڑیاں، گھر اور عمارتیں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جبکہ ریاست میں 23 ہزار سے زائد وگ بجلی سے محروم ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران کینٹکی کے گورنر کا کہنا تھا کہ بات یہاں پر ختم نہیں ہو رہی، ہم لوگوں کی تلاش اور امداد کا کام کر رہے ہیں لیکن اب بھی بہت زیادہ خطرات موجود ہیں ۔
انہوں نے اپنے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس مصیبت میں ایک ساتھ مبتلا ہوئے ہیں اور ایک ساتھ ہی اس سے باہر بھی نکلیں گے۔
مشرقی کینٹکی کے ساتھ ساتھ ٹینیسی اور مغربی ورجینیا کے کچھ حصوں کے لیے سیلاب کی وارننگ دی گئی ہے ۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 12 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 12 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل








