جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد چڑھائی میں مدد کرنے والوں صوبوں کے خلاف کاروائی کا اختیار ہے، وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ریاست کے دارلخلافہ پر چڑھائی کے لیے جو صوبے لانگ مارچ کو سپورٹ کرینگے اس کے خلاف کاروائی کا اختیار آئین پاکستان وفاقی حکومت کو دیتا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد چڑھائی میں مدد کرنے والوں صوبوں کے خلاف کاروائی کا اختیار ہے، وزیرداخلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پاکستان تحریک انصاف کے متوقع احتجاج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ احتجاج تحریک انصاف کا آئینی حق ہے لیکن وہ سپریم کورٹ کی مختص کی گئی جگہ پر احتجاج کریں تو ہم ان کو سیکورٹی فراہم کریں گے، لیکن اگر وہ ڈی چوک کی طرف آئینگے تو پھر ان کو دھونی دی جائے گئی۔

وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر صوبوں کے حوالے سے موقف اختیار کیا کہ ریاست کے دارلخلافہ پر چڑھائی کے لیے جو صوبے لانگ مارچ کو سپورٹ کرینگے اس کے خلاف کاروائی کا اختیار آئین پاکستان وفاقی حکومت کو دیتا ہے۔ یہ معاملہ وفاقی کابینہ اور وزیر کے ساتھ ڈسکس کرکے اختیار کو استعمال کیا جائےگا۔

اگر یہ لوگ ڈی چوک کا رخ کریں گے تو پھر ان کو دھونی دی جائے گئی، جس میں کرنٹ آجائے ہوگا اور یہ بھاگ جائیں گے، عمران خان جیسے احمق اور پاگل شخص کے ساتھ کوئی کوئی مزاکرات نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے اس کی حمایت کی تھی وہ بھی کانوں کو ہاتھ لگارہیں ہیں، اب اس شخص سے کوئی محفوظ نہیں۔

پاکستان

گندم خریداری معاملہ، مسلم لیگ ن کے قائدین کی بیٹھک آج ہو گی

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم خریداری معاملہ، مسلم لیگ ن کے قائدین کی بیٹھک آج ہو گی

پنجاب میں گندم کی خریداری کے حوالے سے بحرانی کیفیت کے معاملے کے حل کے لیے مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کا آج ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر و وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے، جبکہ اہم بیٹھک میں سینئر رہنما رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف اور دیگر سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے۔ صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں گندم کی خریداری کے معاملے پر پارٹی قائدین کو بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کی خریداری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے اب مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں، خواجہ آصف

9مئی کو پی ٹی آئی نے ریڈ لائن کراس کی، سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، وزیر دفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے اب مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ9مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریڈ لائن کراس کی ، سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، فوج میں بغاوت کی کوشش کی گئی۔اب غلامی نامنظور کے نعرہ لگانے والے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملوں میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بھی ملوث تھی ، عدم اعتماد کا غصہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کر کے نکالا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو حملہ کرنے والوں نے اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی ۔ جب یہ حکومت میں تھے تو بات کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ قید ہوئے ابھی ایک سال نہیں ہوا اور یہ مذاکرات کے لئے تیار ہو گئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کی تضحیک کی اور اب انھیں بھی دعوت دی جارہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا   شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز  کا   شمالی وزیرستان  میں  خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے  شمالی وزیرستان کے ضلع میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی  فورسز  اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں معصوم شہریوں کی ٹارگٹ  کلنگ میں بھی ملوث  تھے ۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف  آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll