پنجاب حکومت جا رہی ہے ن لیگ اور اتحادیوں کی حکومت ہو گی،رانا مشہود کا دعویٰ
کیا وجہ ہے پنجاب اسمبلی کا اجلاس چلتا جا رہا ہے،عمران خان کی پھیلائی تباہی سے ملک نہیں سنبھل سکتا،رہنماء مسلم لیگ ن


مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جا رہی ہے ن لیگ اور اتحادیوں کی حکومت ہوگی،کیا وجہ ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس چلتا جا رہا ہے؟
پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا مشہود نے پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس غلط بیانی کے علاوہ کچھ نہیں،شہبازگل کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے اور ان کا پیچھا کریں گے۔
پی ٹی آئی سربراہ نے امریکی فرمز سے اپنے لیے لابنگ کرائی،عمران خان کی پھیلائی تباہی سے ملک نہیں سنبھل سکتا۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے جھوٹے بیانیہ سے قوم کو بدتمیزی سیکھائی۔
گیم پلان تیار ہے سب کو اس بات کا علم ہے،سی سی پی اوکی مدت ملازمت میں صرف 4 ماہ رہ گئے ہیں۔عمران خان کی 21 سالہ جدوجہد میں قوم کو کیا ملا؟ چیئرمین تحریک انصاف اپنے جھوٹ کا سامنا کرنا کی ہمت نہیں رکھتے،عمران خان کا جھوٹ بولنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔
ادھر پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے صوبائی حکومتوں کو وارننگ دے دی ۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لانگ مارچ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے دارلخلافہ پر چڑھائی کے لیے جو صوبے لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے اس کے خلاف کارروائی کا اختیار آئین وفاقی حکومت کو دیتا ہے، یہ معاملہ وفاقی کابینہ اور وزیر کے ساتھ ڈسکس کرکے اختیار کو استعمال کیا جائے۔
راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان پوری قوم کو بدتمیزی سکھا رہا ہے،نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے،ایسا شخص کسی کا لاڈلا نہیں ہو سکتا،لانگ مارچ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جو صوبے اس قسم کے مارچ کی سپورٹ کریں گے جس میں اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی کوشش کی جائے گی، تو ان صوبوں کے خلاف وفاقی حکومت اختیار استعمال کرے گی۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 18 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 18 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 21 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago





