جی این این سوشل

علاقائی

خیبر پختونخوا حکومت کا ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ

صوبے میں ڈرون کیمرے پولیس، زراعت، معدنیات اور محکمہ ریسکیو کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا حکومت کا ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے پولیس کی آپریشنل اور تفتیشی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی جبکہ ڈرونز کے ذریعے پٹرولنگ سے پولیس اہلکاروں کی جانوں کو محفوظ کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرونز کے ذریعے ریسکیو آپریشنز میں بھی خاطر خواہ بہتری ممکن ہو گی اور منصوبہ مؤثر پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پہلے مرحلے میں محکمہ پولیس اور پی ڈی ایم اے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں منصوبے کو معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں تک توسیع دی جائے۔

وزیر اعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈرون منصوبے کا ابتدائی تخمینہ لاگت 500 ملین روپے ہے اور پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے منصوبے کا اجرا کیا جائے گا۔

علاقائی

کراچی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی و گردونواح میں زلزلے   کے جھٹکے

کراچی : کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔

کراچی میں زلزلے جھٹکے 8 بجکر50 منٹ پر محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز کراچی کا علاقہ ملیرتھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، لانڈھی، قائدآباد، سپرہائی وے اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ہسپتال کی چھت گرنے کا معاملہ، ایم ایس برطرف،10 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی 72 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہسپتال کی چھت گرنے کا معاملہ، ایم ایس برطرف،10 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت ایکشن لے لیا گیا۔ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو برطرف کر دیا گیا۔ بلڈنگ کے اپارٹمنٹ کے 3 آفیسر معطل کر دیئے گئے ۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 10 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی 72 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کرے گی۔ 
خصوصی کمیٹی کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

تاہم مغربی بلوچستان کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوامیں سہ پہرکے وقت تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مختلف  شہروں میں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ف: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم مغربی بلوچستان کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوامیں سہ پہرکے وقت تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہوراورپشاور بیس ، کراچی چھبیس ،کوئٹہ اورمری بارہ ، گلگت تیرہ ، اورمظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ،جموں بیس،Leh منفی دو، پلوامہ اورانت ناگ نو ،شوپیاں آٹھ اوربارہ مولہ میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، Leh، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں شام اوررات کے اوقات کے دوران مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیںگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طورپرابرآلود اورخشک ہے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll