پاکستان کے شمالی علاقوں اور آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005ء کو آنے والے ہولناک زلزلے کو 17 برس مکمل ہو گئے۔ اس بدقسمت دن تقریباً 70 ہزار سے زائد افراد لقمہء اجل بنے اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوئے ۔


مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے مرکزی تقریب میں شرکت کی ، مرکزی تقریب یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں منعقد کی ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہدائے زلزلہ کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ مظفرآباد آزاد کشمیر میں پاکستان کے نمائندہ چیف سیکرٹری عثمان چاچڑ بھی موقع پر موجود تھے ، پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچموں کے ہمراہ مدد کرنے والے ممالک کے پرچم لہرا دیئے گیے جبکہ زلزلہ میں شہید ہونے والوں کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی ۔ شہدائے زلزلہ کو پولیس کی چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔
یوم استقامت کے حوالے سے اپنے پیغام میں صدر مملکت نے قدرتی آفات کے متاثرین تمام خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 8 اکتوبر ہمیں 2005 کے تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتا ہے جس سے ملک کے مُختلف حصوں میں میں تباہی ہوئی تھی، آج ہم عزم کرتے ہیں کہ آفات کے خلاف قوم کی استقامت اور تیاری کو مزید بہتر بنائیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے ایک بار پھر پاکستان کو شدید متاثر کیا ہے، مون سون سیزن، 2022 میں پاکستان میں گزشتہ 30 سالوں کے اوسط کے مقابلے میں 190 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں، سندھ اور بلوچستان میں تقریباً 500 فیصد بارشوں کی وجہ سے بہت سے حصے سیلاب کی نذر ہوئے ، موسمیاتی آفت کے نتیجے میں 1695 اموات ہوئیں اور تقریباً 13 ہزار افراد زخمی ہوئے ، 02 ملین سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور 40 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پاکستان کے 33 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے اور لاکھوں افراد کو انسانی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ وہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ 8 اکتوبر کے زلزلے میں 70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، زلزلے سے مظفر آباد اور باغ کے بیشتر علاقے متاثر ہوئے تھے ۔ 8اکتوبر کے زلزلے سے اسلام آباد کے مارگلہ ٹاورز کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا تھا ، زلزلےسےخیبر پختوا اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی تھی ۔
رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر یہ زلزلہ زیر زمین 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کی شدت7 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ تباہ کن زلزلے سے بالاکوٹ کا95 فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہوا جبکہ مظفرآباد ، باغ، ہزارہ اور راولاکوٹ میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔
8 اکتوبرکے زلزلے سے 28لاکھ افراد بے گھر بھی ہوئے تھے، اس زلزلے میں مظفرآباد کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جبکہ مظفر آباد میں مکانات، اسکولز، کالجز، دفاتر، ہوٹلز، اسپتال، مارکیٹیں، پلازےملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago





