Advertisement

نائیجیریا کشتی حادثہ : ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی

لاگوس : نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 10th 2022, 1:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نائیجیریا کشتی حادثہ : ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق  گزشتہ روز جنوب مشرقی ریاست انامبرا کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں کشتی 85 مسافروں کو لیکر جارہی تھی  کہ انجن میں خرابی کی وجہ سے سیلابی ریلے کی نذر ہوگئی ۔

  کشتی میں سوار 85 افراد میں سے 15 کو بروقت بچا لیا گیا تھا جبکہ10 لاشیں نکالی گئیں۔

نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے ایک  بیان میں 76 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ 9 افراد کی لاشوں کی تلاش  کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے سیکیورٹی حکام کو حفاظتی پروٹوکول پر مکمل عمل کروانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔

Advertisement