کرائسٹ چرچ : سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔


نیوزی لینڈ میں جاری سہ فریقی سیریز میں قومی ٹیم آج اپنا تیسرا میچ میزبان ٹیم کے خلاف کھیل رہی ہے ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 16، بابر اعظم 21 ، شان مسعود 14، شاداب خان 8 اور حیدر علی بھی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب دوران ٹریننگ انجری کا شکار ہو کر ٹرائی سیریز سے دستبردار ہونے والے کِیوی بیٹر ڈیرل مچل رواں ماہ سے آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ تین قومی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکی ہے اور اس کا فائنل میں کوالیفائی کرنا یقینی دکھائی دیتا ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے دو میں سے ایک میچ جیتا ہے جبکہ بنگلا دیش کو دونوں میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ اگر آج کا میچ جیت جاتا ہے تو بنگلا دیش کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 37 minutes ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 4 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago







