راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم گیریژن کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم گیریژن کا دورہ کیا اور آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں تینوں مسلح افواج، قانون نافذ کرنےوالے اداروں سمیت سویلین نے شرکت کی، سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر نے بطورگیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق انٹرفارمیشن مقابلوں میں منگلا کور پہلے،بہاولپورکور دوسرے نمبرپررہی، پاک فوج نےشارٹ گن،لانگ رینج،چھوٹےہتھیاروں کےمقابلےجیتے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےنشانہ بازوں کی مہارتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک پیشہ ورجوان کے لیے شوٹنگ میں مہارت طرہ امتیارہے، شوٹنگ میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا اہم مقصد ہے۔
آئی ایس پی آر پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے میرپور کے قریب جاریکس کینٹ کا دورہ کیا اور اے پی ایس جاریکس کا افتتاح کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے کینٹ میں جوانوں اور افسران سے بھی خطاب کیا۔

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 منٹ قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 21 گھنٹے قبل




