Advertisement
پاکستان

تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نا اہلی کیلئے ریفرنس دائر کر دیا

ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی آفس میں جمع کرایا گیا،آصف زردای نے بطور صدر توشہ خانہ سے تین گاڑیاں خریدی تھیں،زلفی بخاری

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 11th 2022, 7:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نا اہلی کیلئے ریفرنس دائر کر دیا

 تحریک انصاف نے سابق صدر آصف زرداری کی نا اہلی کیلئے ریفرنس جمع کرا دیا۔زلفی بخاری اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی آفس میں ریفرنس جمع کرایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری کیخلاف شواہد بھی ریفرنس کے ساتھ لف کئے گئے ہیں۔ ریفرنس جمع کرانے کے بعد رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آصف زرداری کیخلاف دائر ریفرنس بہت اہم ہے،سابق صدر کیخلاف ریفرنس نا اہلی کیلئے دائر کیا ہے۔ 

آصف زرداری کی این اے 213 سے نا اہلی ہونی چاہیے۔آصف زرداری نے بطور صدر تین گاڑیاں خریدیں تھیں۔قانون کے مطابق توشہ خانہ سے گاڑیاں نہیں خریدی جا سکتیں۔

انکا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے فروری 2009 میں آصف زرداری کو گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی تھی۔ 

یوسف رضا گیلانی نے سابق صدر کو فائدہ پہنچانے کیلئے سمری منظور کرائی۔وزیرا عظم کے پاس اتھارٹی نہیں کہ وہ اجازت دے سکیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کیں۔آصف زرداری نے توشہ خانہ کو لکھا قیمت بتائیں ہم رقم جمع کرا دیں گے۔

افتخار درانی نے کہا کہ جب تک یہ لوگ مسلط ہیں عوام سکھ کا سانس نہیں لے سکتے،یہ ایوان کئی بار ذاتی مفاد کیلئے استعمال ہوا۔ایک شخص ملک سے فرار ہوا اور اب اسے واپس لا کر وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی توشہ خانہ ریفرنس جمع کرایا۔ 

یوسف رضا گیلانی کیخلاف ریفرنس سینیٹ میں جمع کرایا گیا۔ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے گئے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا،

ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ سے ڈی سیٹ کیا جائے،وہ سینیٹ کے رکن نہیں رہ سکتے۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیراعظم 2008 میں توشہ خانہ سے 4 گاڑیاں لیں اور 3 گاڑیاں آصف زرداری کو دیں۔

Advertisement
موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے 16 مہینوں میں لیے جانے والے قرضوں کی تفصیلات

موجودہ حکومت کی جانب سے پہلے 16 مہینوں میں لیے جانے والے قرضوں کی تفصیلات

  • an hour ago
پاکستان کی اسرائیلی  منصوبوں کو روکنے کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز

پاکستان کی اسرائیلی منصوبوں کو روکنے کیلئے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کرنے کی تجویز

  • 3 hours ago
بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کا نامناسب رویہ، پاکستان ٹیم منیجر نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا

بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کا نامناسب رویہ، پاکستان ٹیم منیجر نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا

  • 2 hours ago
ایران کا مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ

ایران کا مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ

  • 3 hours ago
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان

علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان

  • 14 hours ago
قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے ، اسرائیل کواس حوالے سے  بہت محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، امریکی صدر

قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے ، اسرائیل کواس حوالے سے بہت محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، امریکی صدر

  • 3 hours ago
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر شاہ  انتقال کر گئے

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے

  • 25 minutes ago
ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست

  • 13 hours ago
دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری

دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافے کا سلسلہ جاری

  • 2 hours ago
گوگل  جیمینی’ ’   نینو بنانا ایپ‘‘   کی سوشل میڈیا پر دھوم

گوگل جیمینی’ ’ نینو بنانا ایپ‘‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

  • 3 hours ago
وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف 

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف 

  • 17 hours ago
ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز

ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز

  • 17 hours ago
Advertisement