Advertisement

پاکستان سے متعلق اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

اقوامِ متحدہ کی جانب سے ترقیاتی پروگرام کی نئی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 11th 2022, 7:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سے متعلق اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

اقوام متحدہ نے ترقیاتی پروگرام پر مبنی نئی رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت 54 غریب ممالک کو قرضوں میں فوری ریلیف کی ضرورت ہے، فوری ریلیف نہ ملا تو ان ممالک میں غربت بڑھ جائے گی۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ خطرے والے ممالک سری لنکا، پاکستان، تیونس، چاڈ اور زیمبیا ہیں۔

رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ کہا کئی ترقی پذیرممالک قرضوں کے باعث بحران میں گھرے ہیں، مقروض ممالک کو معاشی دباؤ کا سامنا ہے، بار بارانتباہ کے باوجود خطرات بڑھ رہے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ کوویڈ 19 وبائی بیماری کے متاثر کرنے سے بہت پہلے سے متاثرہ ممالک میں قرضوں سے متعلق پریشانیاں پیدا ہو رہی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 54 میں سے 46 ممالک نے 2020 میں مجموعی طور پر 782 ارب ڈالر کا عوامی قرضہ لیا، اس رقم میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ صرف ارجنٹائن، یوکرین اور وینزویلا کا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ دہائی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے قرضوں کو مسلسل عدم توجہ کا شکار رکھا گیا۔

Advertisement
Advertisement