ممنوعہ فنڈنگ کیس : عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی۔


تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتاری کا خوف ہو گیا ۔ عمران خان نےممنوعہ فنڈنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔
عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار نے تین اعتراضات عائد کر دئیے۔ رجسٹرار کے مطابق عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرائی ۔ایف آئی آر کی غیر مصدقہ نقل لگائی گئی ہے۔
رجسٹرارآفس نے یہ اعتراض بھی عائد کیا ہے کہ خصوصی عدالت میں جانے سے پہلے ہائی کورٹ کیسے آسکتے ہیں۔
دوسری جانب سلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو آدھے گھنٹے میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ، عدالت نے عمران خان کی پیشی تک عدالت نے انتظامیہ کو عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 11 ملزمان پر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج کیا تھا۔
خیال رہے کہ رواں سال اگست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آٹھ سال بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ممنوعہ فنڈز حاصل کیے ہیں۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 18 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago





