Advertisement

سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ میں جاری  سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 48 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 12th 2022, 4:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

تفصیلات کے مطابق  کیویز  کی جانب سے دیے گئے 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی ۔

میزبان ٹیم کی قیادت آج ٹم ساؤتھی نے کی تھی جبکہ کین ولیمسن آج کے میچ میں شریک نہیں تھے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ لٹن داس اور سومیاسرکار نے 23، 23 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن نے 3، ٹم ساؤتھی اور مائیکل بریسول نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 208 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے نے 64 اور گلین فلپس نے 60 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بنگلہ دیش کے محمد سیف الدین اور عبادت حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 

Advertisement
Advertisement