کرائسٹ چرچ: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلہ دیش ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ رہا۔ اوپنر نجم الحسن کو محمد وسیم نے 12 جبکہ سومیا سرکار کو نسیم شاہ نے 4 رنز پر آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کے دونوں اوپنرز کو 41 رنز پر پویلین بھیجنے کے بعد گرین شرٹس کے بولرز دیگر بیٹرز کو قابو نہ کرسکے۔
بنگلہ دیشی بلے باز لٹن داس اور شکیب الحسن پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور آگے بڑھاتے رہے ۔ 129 رنز پر پاکستان کی جانب سےتیسری وکٹ محمد نواز نے حاصل کی۔
پاکستانی اسپن باؤلر نے لٹن داس کو 69 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ چوتھے بنگلادیشی بیٹر شکیب الحسن کو نسیم شاہ نے 68 رنز پر آؤٹ کیا۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اس سے پہلے سیریز میں تین میچ کھیل چکی ہے جن میں سے دو میں اسے کامیابی جبکہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔
تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل (جمعے کو) پاکستان اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل






