اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔
جی این این کے مطابق مبینہ آڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایک نامعلوم شخص اتحادیوں کے معاون خصوصی بننے پر گفتگو کررہے ہیں۔
مبینہ آڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ایاز صادق صاحب کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی والے ’ایس اے‘ پی ایم سے بھی شیئر مانگ رہے جس پر وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ جی بالکل، بلاول نے بات کی تھی۔
آڈیو میں نامعلوم شخص کہہ رہا ہے کہ پھر اب آپ دیکھ لیں، پھر ہمیں ظفر محمود اور جہانزیب صاحب کو بھی لگانا ہے، پھر میں آپ کو ایک فائنل نمبر بتادوں گا، اس پر وزیراعظم کہتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر صاحب سے بھی شیئر کرلیں ناں، پیپلز پارٹی ہی نہیں باقیوں سے بھی شیئر کرلیں۔
مبینہ آڈیو لیک میں نامعلوم شخص کہتا ہے کہ وہ پھر ایم کیو ایم اور جے یو آئی بھی مانگے گی، متحدہ کے ایک بندے کا نام ملک احمد علی بتا رہا ہے کہ ڈیل کرانے میں ان کا بڑا اہم رول تھا۔
آڈیو لیک میں وزیراعظم شہباز شریف سوال کرتے ہیں کہ یہ کون؟ جس پر نامعلوم شخص جواب دیتا ہے کہ سر یہ کراچی کا بندہ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو لیک#AudioLeaks #GNN pic.twitter.com/ymbkuk5QXb
— GNN (@gnnhdofficial) October 13, 2022
190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 11 hours ago
تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے
- 11 hours ago
جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر
- 12 hours ago
غزہ کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم
- 12 hours ago
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
- 13 hours ago
پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری
- 9 hours ago
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی
- 7 hours ago
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی
- 11 hours ago
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب
- 7 hours ago
30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
- 9 hours ago
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے
- 9 hours ago
نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت
- 9 hours ago