اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے عدالت لایا گیا جہاں سے اُنہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائمز نے رات گئے گرفتار کرکے آج صبح اسلام آباد کے سینیئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا ۔
ایف آئی اے حکام نے اعظم سواتی کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی۔
ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کو رات گئے سوشل میڈیا پر متنازع بیان کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر اعظم سواتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف وزری نہیں کی، انسانی حقوق اور آئین کی خلاف وزری نہیں کی، مجھے ایف آئی اے نے ایک ٹوئٹ گرفتار کیا۔
عدالت نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اعظم سواتی کو فوری طور پر پمز ہسپتال لے جا کر اُن کا میڈیکل کرائیں ۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم اعظم سواتی کا میڈیکل کرا کر پیش کیا جائے ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل




