Advertisement

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے بنگلہ دیش کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

کرائسٹ چرچ : سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو7 وکٹوں سے  شکست دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 13th 2022, 3:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے بنگلہ دیش کو7 وکٹوں سے شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کرائسٹ چرچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز سکور بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا تھا ۔

قومی ٹیم  نے مطلوبہ ہدف ایک گیند پہلے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔ محمد نواز نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 20 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم نے 40 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے اور حسن محمود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے  ۔

ان کے بعد آنے والے حیدر علی بغیر کوئی رنز بنائے کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹے۔ 

محمد رضوان 56 گیندوں پر 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں چار چوکے شامل تھے۔

اس سے قبل  کرائسٹ چرچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلہ دیش ٹیم کا آغاز متاثر کن  نہ رہا ۔  اوپنر نجم الحسن کو محمد وسیم نے 12 جبکہ سومیا سرکار کو نسیم شاہ نے 4 رنز پر آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کے دونوں اوپنرز کو 41 رنز پر پویلین بھیجنے کے بعد گرین شرٹس کے بولرز دیگر بیٹرز کو قابو نہ کرسکے۔

بنگلہ دیشی بلے باز لٹن داس اور شکیب الحسن پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور آگے بڑھاتے رہے ۔ 129 رنز پر پاکستان کی جانب سےتیسری وکٹ محمد نواز نے حاصل کی۔

پاکستانی اسپن باؤلر نے لٹن داس کو 69 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ چوتھے بنگلا دیشی بیٹر شکیب الحسن کو نسیم شاہ نے 68 رنز پر آؤٹ کیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اس سے پہلے سیریز میں تین میچ کھیل چکی ہے جن میں سے دو میں اسے کامیابی جبکہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل (جمعے کو) پاکستان اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 2 دن قبل
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 3 دن قبل
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 2 دن قبل
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 3 دن قبل
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 3 دن قبل
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 2 دن قبل
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 2 دن قبل
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 3 دن قبل
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 2 دن قبل
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 2 دن قبل
Advertisement