سیلاب سے بے گھر تین کروڑ 30 لاکھ افراد کی بحالی کیلئے فوری امداد کی ضرورت ہے : وزیراعظم
آستانہ :: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے بے گھر ہونے والے تین کروڑ تیس لاکھ افراد کی بحالی کے لئے فوری امداد کی ضرورت ہے۔


تفصیلات کے مطابق قاز قستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات کے بارے میں چھٹی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا اس میں کوئی شک نہیں شدید بارشیں اور سیلاب جن کی وجہ سے اس وقت ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے کہا حکومت نے سیلاب زدگان کے بچاو، امداد اور بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی نے صحیح معنوں میں ہمیں بے بس کردیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا اگرچہ پاکستان عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کاذمہ دار ہے لیکن ہم ان اولین دس ممالک میں شامل ہیں جنہیں موسمیاتی تبدیلی نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔
سیلاب متاثرین کیلئے امداد فراہم کرنے والے ممالک کاشکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس سلسلے میں تسلسل کے ساتھ مزید امداد کا منتظر ہے کیونکہ ہمارے ملک کو اب تعمیر نو اور بحالی کے مشکل مرحلے کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف ایشیا میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان پہنچے تھے۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago




