کراچی سمیت سندھ بھر اور پنجاب کے متعدد شہر آج بروز جمعرات 13 اکتوبر کی صبح اچانک بجلی کی سپلائی سے محروم ہوگئے۔ پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے جنوبی حصے ميں بجلی کی ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی سے متاثر ہوئے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی پانچ سو کے وی کی ہائیٹینشن پاور ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی ہے، جس کی وجہ سے شہر کے ستر فیصد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کے باعث نمی سے ہائی پاور ایکسٹینشن لائن ٹرپ ہوگئی ہے۔
بجلی معطل ہونے کی شکایت گولیمار، ناظم آباد، نارتھ کراچی، شادمان ، بفرزون، ڈی ایچ اے، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس، بہادرآباد، کے ڈی اے، گلشن، ملیر ہالٹ، گلشن، رفاع عام، صددر، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد، ضلع جنوبی، غربی، گلستان جوہر، ملیر سمیت متعدد علاقوں سے موصول ہوئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق مکمل بحالی میں اندازاً 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں، بریک ڈاؤن سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہوئی ہے۔ اچانک بڑے ایریا میں بجلی منقطع ہونے کی وجوہات تلاش کر رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملک کے دیگر شہروں سمیت کراچی میں بجلی فراہمی میں تعطل آیا ہے۔ بجلی بندش کی وجوہات کی تحقیقات کے ساتھ ٹیمز بحالی کیلئے متحرک ہیں۔ صارفین رہنمائی کیلئے کے ای سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رابطہ کریں۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے ميں بجلی کی ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔ خرابی کے باعث متعدد پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرِپ ہو رہے ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔ وزارتِ توانائی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ جلد از جلد بجلی کے ترسیلی نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل






