ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دينے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پروسیکیوٹر واجد منیر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر اشتغال انگیز تقریر کا مقدمہ درج ہے، تھانہ کوہسارمیں درج مقدمہ میں505 دفعہ لگی جوناقابل ضمانت ہے۔
عمران خان کے وکیل بابراعوان نے اپنے دلائل میں بتایا کہ عمران خان کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں، کوہسارمیں درج مقدمات میں تمام ملزمان کی ضمانتیں منظورہو چکی ہیں۔
بابر اعوان نے مؤقف پیش کیا کہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ لگی تھی جو ہائی کورٹ نے ختم کر دی، عمران خان نے بیان دیا تھا کہ آئی جی، ڈی آئی جی تمہیں نہیں چھوڑيں گے،کیس کریں گے، شہباز گل پر تشدد کیا گیا اس پر عمران خان نے کہا تھا کیس کریں گے۔
پروسیکیوٹر واجد منیر نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دی۔
جج کامران بشارت مفتی نے پروسیکیورٹر سے استفسار کیا کہ یہ جلسہ کدھر ہو رہا تھا، اگر ایف نائن پارک میں ہو رہا تھا تو پھر دفعہ 144 کیسے لگی، اس مقدمہ میں 506 ٹو تو نہیں لگی۔
جج کامران بشارت مفتی نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کے خلاف درج مقدمہ میں قابل ضمانت دفعات ہیں۔
عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی، جب کہ 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔
عمران خان کے وکلاء نے 50 ہزار روپے کے نقد ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago




