وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کے لئے امریکا جاتے ہی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہونے لگا۔


22 ستمبر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 239 روپے 71 پیسے تھی تاہم اس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہونے لگی تھی۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 217 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔
جمعرات (13 اکتوبر)کے روز انٹر بینک میں 20 روز بعد روپے کی پرواز تھم گئی اور ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔
انٹر بینک میں کاروباری اوقات ختم ہونے تک ڈالر کی قدر 9 پیسے اضافے کے بعد 217 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 218 روپے 38 پیسے ہوگئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/dujfbK7WBp pic.twitter.com/RtHy4ZkudH
— SBP (@StateBank_Pak) October 13, 2022
اوپن مارکیٹ میں تو گزشتہ روز ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا تھا۔ جمعرات کے روز امریکی ڈالر ایک روپے اضافے کے ساتھ 221روپے ہوگیا۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر 200 روپے سے زیادہ نہیں، رواں ماہ ڈالر کی قدر اس کی حقیقی شرح مبادلہ پر آجائے گی۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک منٹ قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 23 منٹ قبل





