آستانہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی فلسطینیوں کو نہیں بھول سکتا۔ پاکستان فلسطین کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔


وزیر اعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے قازقستان میں ملاقات کی۔ دونوں قائدین میں جذباتی گفتگو ہوئی جو اسلامی اخوت اور بھائی چارے کی مثال بن گئی۔ وزیر اعظم اور فلسطینی صدر ایک دوسرے سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور فلسطینی صدر محمود عباس میں دلچسپ مکالمہ بھی ہوا جبکہ فلسطینی صدر نے فرط جذبات سے وزیر اعظم کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام لیے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطینی صدر سے کہا کہ سیلاب کے دوران آپ کی مدد کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور پاکستانی ہمارے بھائی، بہنیں ہیں۔ پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں اور ہم نے اُن کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی ہم بھول نہیں سکتے اور پاکستان کبھی فلسطینیوں کو بھول نہیں سکتا۔ آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔
محمود عباس نے کہا کہ ہم پاکستان کو کبھی بھی نہیں بھولتے جبکہ مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے اور ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی۔ قیام پاکستان سے پہلے سے ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطین ہمارے ایمان و یقین کا حصہ ہے اور فلسطین ہمارے دل میں ہے۔ آج کی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرنے والے رہنماؤں میں آپ شامل ہیں اور آپ کی حمایت اور جذبے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 5 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 3 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 6 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago




