Advertisement

سہ ملکی سیریز فائنل : پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف 164 رنز کے ہدف کا تعاقب

کرائسٹ چرچ :نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 14th 2022, 1:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سہ ملکی سیریز  فائنل : پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف   164 رنز کے ہدف کا تعاقب

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا ہے ،  سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں   کیویز کی جانب سے اوپنر فن آلن 12 اور ڈیون کونوے 14 رنز بنا سکے۔ گلن فلپس نے 29 رنز سکور کیے۔ کیوی کپتان ولیمسن نے نصف سینچری سکور کی ،  انہوں نے 38 گیندوں پر 59 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ اُن کا ایک آسان کیچ بابر اعظم نے ڈراپ کر دیا تھا۔

 سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے میچ کے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

میچ کے پانچویں اوور میں حارث روف نے 14 رنز بنانے والے ڈیوڈ کونوئے کو بولڈ کیا ۔ محمد نواز نے 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے گلین فلپس کو 29 رنز پر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ کرایا۔

پاکستان کے اسپن بولر شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کی اننگز کو 59 رنز پر بریک لگوا دیا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ قومی ٹیم میں محمد حسنین کی جگہ  فاسٹ بولر حارث روف کی شمولیت ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سہ ملکی سیریز میں اب تک چار میچز کھیلے ہیں جس میں تین بار پاکستان کو فتح ملی جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی۔

کرائسٹ چرچ میں شیڈول سہ ملکی سیریز کا یہ میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا۔

Advertisement
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 8 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement