واشنگٹن : امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر رالی میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔


خبر رساں ادارے کے مطابق رالی کی میئر میری این بالڈون کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایک ہائکنگ ٹریل پر پیش آیا جہاں لوگ اکثر تفریح کے لیے جاتے ہیں۔
واقعہ جمعرات کی شام پانچ بجے پیش آیا ہے اور متعدد افراد فائرنگ کا نشانہ بنے۔
میڈیا ررپورٹس کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں ، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے کیموفلاج کرنے والے کپڑے پہن رکھے تھے،ملزم نے کئی مقامات پر فائرنگ کی ۔
خیال رہے کہ فائرنگ کے اکثر پیش آنے والے واقعات امریکہ کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے جس سے صرف سال 2022 میں ہی 34 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ان میں نصف سے زیادہ وہ افراد ہیں جنہوں نے اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔
حال ہی میں امریکی ریاست ٹیکساس کے سکول اور امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو کی ایک سپر مارکیٹ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات سے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی جس کے بعد 30 سال میں پہلی مرتبہ امریکی قانون سازوں نے اسلحے کی فروخت پر قابو پانے کی غرض سے اصلاحات پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- ایک دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- ایک دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل

