ضمنی الیکشن کا میدان سجنے کو تیار : قومی اسمبلی کی 8، پنجاب کی 3 نشستوں پر مقابلہ ہوگا
لاہور: ضمنی الیکشن کا میدان اتوار کوسجنے کیلئے تیار ہے ، قومی اسمبلی کے آٹھ اور پنجاب کے تین حلقوں میں مقابلہ ہوگا ۔


تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر عمران خان امیدوار ہیں جبکہ این اے 157 ملتان میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی اور یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی میں مقابلہ ہے۔
این اے 118 ننکانہ صاحب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کے درمیان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے سید افضال حسین شاہ بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، انتخابی مہم آج رات اختتام کوپہنچے گی ۔
دوسری جانب جنوبی پنجاب کے شہر خانیوال میں حلقہ پی پی 209 ضمنی الیکشن کی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے ، الیکشن میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 12 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 15 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 10 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 9 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 14 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago





